اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے کئی ارکان نے کل جمعرات کومقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
اسرائیل کی عبرانی ویب سائٹ ’کیباہ حدشوت‘ نے بتایا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے متعدد ارکان نے جمعرات کو مسجد ابراہیمی میں گھس کر وہاں چہل قدمی کی۔ انہوں نے مسجد ابراہیمی میں یہودیانے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے لیے لفٹ کی تیاری کے کام پر بریفنگ دی گئی۔
ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے گذشتہ اگست میں مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کی سہولت کے لیے لفٹ اور برقی سیڑھی کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔