قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس مسجد اقصیٰ کے باب القطانین کے مقام سے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض پولیس نے باب قطانین سے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں مارا پیٹا۔ قابض پولیس کا کہنا تھاکہ ان نوجوانوں کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ ان کے پاس اس علاقے میں داخل ہونے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔