جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بربریت، بچوں اور خواتین سمیت مزید 38 فلسطینی شہید

جمعرات 22-اگست-2024

طبی ذرائع نے تصدیقکی ہے کہ گذشتہ بارہ گھنٹےکے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض صہیونی فوجکی وحشیانہ بمباری میں 38 افراد شہید ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتینہیں۔

 

غزہ میں گورنمنٹانفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ صلاح الدین سکول میں قابض فوج  کے ہاتھوں نئے قتل عام میں 4 شہری شہید اور 18زخمی ہوئے۔

 

غزہ سول ڈیفنس کیطرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میںبتایا گیا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں بے گھر ہونے والےافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں دوبچوں اور پانچ خواتین سمیت سات شہید ہوگئے۔

 

بدھ کے روز جنوبیغزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میںبچوں اور خواتین سمیت 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 

"ناصر میڈیکلکمپلیکس کے ایک طبی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں پراسرائیلی بمباری میں 13 شہید فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شہداء کی لاشیںاور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

چھ فلسطینی شہری غزہ کے مشرقی علاقوں پر الگ الگاسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔

 

سرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی بمباری اور توپخانے سے حملوں کا سلسلہ اجری رکھاجس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

امریکی اور مغربیمدد سے صہیونی فوج نے گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں بڑے پیمانے پر جنگ مسلط کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار فلسطنیشہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 10ہزار سے زاید فلسطینی لاپتا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی