جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ جراح پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی، 31 فلسطینی زخمی

پیر 14-فروری-2022

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے امدادی عملے نے اکتیس زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینیوں کے سروں میں گولیاں لگیں۔ دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سےتین فلسطینی زخمی ہوئے۔

ہلال احمر فلسطین نے بتایا کہ زخمی ہونےوالوں میں امدادی عملے کے تین کارکن، دو غیرملکی امدادی کارکن اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کے ذریعے سالم خاندان کے گھر میں موجود شہریوں کو طاقت کےذریعے باہر نکالا۔ خیال رہے کہ سالم خاندان کا مکان مسمار کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی