چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر تشدد،علامتی دفتر مسمار

جمعرات 17-فروری-2022

بدھ کی سہ پہر قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں سرگرم کارکن محمد ابو الحمص کے ایک "علامتی دفتر” کو 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار مسمار کردیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے متعدد فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سرگرم کارکن ابو الحمص کا علامتی دفتر شیخ جراح کے محلے میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جو کہ انتہا پسند اسرائیلی رکن پارلیمنٹ  اتمار بن گویر کے دفتر کے خیمے کے سامنے ہے۔ بن گویراپنا دفتر الشیخ جراح محلے کے وسط میں منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

قابض فوج کے افسران نے پولیس کے ہمراہ ابو الحمص کے دفتر کے اطراف میں دھاوا بولا، کرسیاں چرا لیں اور حملے کے بعد وہاں موجود لوگوں کو وہاں سے نکال دیا گیا۔ اس دوران فلسطینی خاتون رہ نما نفیسہ خویص نے مداخلت کی اور چھینی گئی کرسیاں واپس کرائیں۔

مرابطہ خویص نے اس جگہ پر قابض افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "شرم کرو، اب میں ایک میز لاؤں گی اور میں واپس آؤں گی اور میں دفتر کو دوبارہ کھول کر کرسی رکھوں گی۔ یہ ہماری زمین اور ہمارا دفتر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی