چهارشنبه 30/آوریل/2025

روسی حملے کے بعد یوکرین سے ہزاروں یہودی اسرائیل منتقل

منگل 1-مارچ-2022

یوکرین کے شہروں کے اندر یوکرینی فوج اور روسی افواج کے درمیان لڑائی میں شدت کے تناظر میں حالیہ دنوں میں ہزاروں یوکرینی یہودیوں نے اسرائیلی ریاست کو امیگریشن کی درخواستیں جمع کرائیں۔

اخبار "یدیعوت احرونوت” نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں 5000 سے زیادہ یوکرینی باشندوں نے پولینڈ، رومانیہ، مالڈووا اور ہنگری کے ممالک کے ساتھ یوکرین کے زمینی اخراج کے 10 سے زیادہ رجسٹریشن پوائنٹس کے ذریعے یہودی ایجنسی کو فوری امیگریشن کی درخواستیں جمع کرائیں۔

دریں اثنا کنیسٹ فنانس کمیٹی نےیوکرین سے یہودی تارکین وطن کی تعداد کے تخمینے اور انھیں لانے اور انھیں اسرائیل میں جگہ دینے کے لیے درکار مالی بجٹ کی نشاندہی  کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

مختصر لنک:

کاپی