مغربی کنارے کے شمال میں واقع گاؤں کیسان میں فلسطینی کسانوں اور ان کے ریوڑوں پر ظالم اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غاصب یہودی صہیونی فوجیوں نے دو بہنوں اور ایک فلسطینی شہری کو ڈرایا دھمکایا، نیز اُن پر کتے چھوڑ دیے۔
اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں تاہم علاقے بھر میں دہشت پھیلانے کا خوب انتظام کیا گیا ہے۔ چرواہے مجبوراً قریب چرتے اپنے جانوروں کو ہانک کر گھروں میں لے گئے۔
مغربی کنارے میں یہودیوں کی ناجائز بستیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لاکھوں غاصبین قابض ہیں۔ مقامی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔