چهارشنبه 30/آوریل/2025

مشتعل فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجی گاڑی کو آگ لگا دی

بدھ 2-مارچ-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج اور نقاب وش افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران ایک فوجی گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔

برقعہ قصبے کےفلسطینی شہریوں نے برقعہ میں قابض فوج کی ایک فوجی جیپ کو آگ لگانے والے بموں سے نشانہ بنانے کے بعد سے اسے نذرآتش کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی نوجوان احمد حکمت سیف جس کا تعلق برقہ گاؤں سے ہے قصبے کے داخلی دروازے پر جھڑپ کے دوران ران پیٹ اور کمر میں 3 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔

نوجوان کو نجاح اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ادھر فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کے دوران متعدد شہری  آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی