جمعه 09/می/2025

مسجدِ اقصیٰ میں ایمان افروز سجدے

جمعہ 4-مارچ-2022

ہزاروں فلسطینی مرد و خواتین اور بچوں نے مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

اسرائیلی قابض حکام نےمغربی کنارے سے بڑی تعداد میں آنے والے  فلسطینیوں کو راستے میں روک دیا۔ اس کے باوجود سیکڑوں نمازی رکاوٹیں عبور کرتے مسجد میں پہنچے۔

جگہ جگہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال جیسے تاخیری حربے پُر عزم نمازیوں کا کڑا امتحان تھے۔

مسلسل دسویں ہفتے، آج صبح ہزاروں فلسطینوں نے مسجدِ اقصیٰ میں فجر کی نماز ادا کی تاکہ ارضِ مقدس سے روحانی تعلق قائم رہے اور اس میں اضافہ ہو۔

دریں اثناء بڑی تعداد میں الخلیل کی ابراہیمی مسجد میں نمازِ فجر ادا کی گئی۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی منظم یہودیت پالیسی کے جواب میں اہلِ فلسطین کو بڑی تعداد میں مقدس مقام پر حاضری کی ترغیب دی تھی۔

حماس نے بیت المقدس، مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں فجر کی نماز میں شرکت کریں۔

مختصر لنک:

کاپی