منگل کو قابض ریاست اورالحاق کے خلاف بین الاقوامی علمی مہم نے موریتانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔
قابض ریاست اور الحاق کے خلاف بین الاقوامی تعلیمی مہم کے سکریٹری جنرل رمزی اعودہ نے موریتانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ماہرین تعلیم کی طرف سے اس کی سرزمین پر فلسطینیوں کے حق کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور نسل پرستی کی مخالفت میں کی جانے والی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ایک پریس بیان میں عودہ نے بین الاقوامی تعلیمی مہم، اسرائیلی قبضے اور اس کی متعدد نسلی خلاف ورزیوں کے خلاف موریتانیہ کی مہم کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
مہم کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل "فلسطینی انفارمیشن سینٹر” کو بھی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست منصوبے کے خلاف مزاحمت کے علم کو مضبوط کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ موریتانیہ کی یکجہتی مہم کو تقویت دینے کے لیے ہر ممکن کوشش اور استقامت کے ساتھ کام کرے گا۔