پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں آٹے کا بحران، آٹا 18 فی صد مہنگا

ہفتہ 12-مارچ-2022

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ کے تناظر میں آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

چینل نے کہا کہ اسرائیل کی بڑی ملوں نے آٹے کی قیمتوں میں پہلے اضافے کا اعلان کردیا جو دو دنوں میں 18 فیصد کی شرح سے نافذ ہو جائے گی۔

مل کو آٹے کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد اضافے کی توقع تھی اگر جنگ شروع ہونے سے پہلے مارکیٹ جمود پر واپس نہیں آتی کیونکہ روس اور یوکرین دنیا کے سب سے بڑے گندم برآمد کنندگان میں شامل ہیں۔

چینل نے کہا کہ اسرائیل  کو دو خطوں سے گندم سپلائی کی جاتی ہے۔ پہلی مشرقی یورپ سے آتی ہے اور دوسری امریکا، روس، یوکرین سے جہاں اب گندم کی قیمتوں میں 40-50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

آٹے کی کمپنی نے اعلان کیا کہ قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ جمعرات کو کردیا گیا ہے اور ملک میں آٹا مزید 18 فی صد مہنگا ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی