جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی لبنان میں آٹھ افراد شہید،حزب اللہ کی میرون فوجی اڈے پر بمباری

ہفتہ 24-اگست-2024

جنوبی لبنان میںاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں آٹھفلسطینی جن میں حزب اللہ کے 4 مزاحمت کار شامل ہیں شہید ہوگئے۔

 

دوسری جانب حزباللہ نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں میرون اسرائیلی فوجی اڈے پربمباری کی ہے۔

 

قابض سرائیلی فوجنے میس الجبل پر ایک فضائی حملے میں محمد نجم کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جس کے بارےمیں قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ وہ”حزب اللہ کے راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ یونٹکا ایک اہم رکن” تھا۔

 

اس ہدف سے پہلےجنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت سات افراد شہید ہو گئےتھے اور حزب اللہ نے ان میں سے کم از کم چارکواپنے مزاحمت کار قرار دیا۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے طیر حرفا پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہیدہو گئے۔

 

قابض فوج نےاعلان کیا کہ 146ویں ڈویژن کی فورسز نے ایک سیل کا پتہ لگایا ہے جو شمالی مقبوضہفلسطین کی طرف میزائل داغنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اس کے بعد لبنان کے طیرحرفاشہر میں اس سیل پر حملہ کیا گیا۔

 

اسرائیلی میڈیاذرائع نے بتایا کہ بمباری ڈرون کے ذریعے کی گئی۔ حملے کے علاقے سے ایک میزائل لانچکا پتہ چلا جو اس جگہ پر جنگی ذرائع اور میزائلوں کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی