حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور غزہ کے بہادر و مضبوط فلسطینیوں کی کارروائیاں غزہ کو غاصبوں کا قبرستان بنانے کے وعدے کی تصدیق کرتی ہیں ۔
جمعہ کے روز عزت الرشق نے کہا ‘ہر روز اسرائیلی فوج غزہ کی دلدل میں مزید دھنس رہی ہے۔’
عزت الرشق نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے وعدے کسی دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جنگ کو 322 دن ہو چکے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ قتل ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔