چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ سے پانچ نمازی گرفتار، تین کی قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

پیر 11-اپریل-2022

قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور باب العامود کے مقام سے پانچ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا جب کہ تین فلسطینیوں کی قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عاید کردی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے بعد تین فلسطینیوں ابراہیم خلیل، محمد السعد اورخالد ابراہیم کو حراست میں لے لیا۔

ادھر قابض فوج نے القدس میں تحریک فتح کے رہ نما عاھد الرشق، سماجی کارکن ناصر عجاج کو باب العامود کے مقام پر جنین کے اسرائیلی دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی پر حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی