حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع بنیامین غانتس کا بیان فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی راہ کھوٹی نہیں کر سکتا۔
پریس ریمارکس میں، ترجمان قاسم کا کہنا تھا بنیامین کی دھمکیاں فلسطینی عوام کو اسرائیلی ناجائز قبضے کے خلاف اپنی جائز جدوجہد جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم آزادی اورصہیونیوں کی ملک بدری جیسے بڑے مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔”
یہ بیان اسرائیلی وزیر کے اس بیان کے جواب میں جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے اپنی فوج کو تمام محاذوں پرکارروائیوں میں شدت لانےکی شہ دی تھی۔
