جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے 90 نمازیوں کا عدالتی ٹرائل کیا: فلسطینی وکیل

اتوار 17-اپریل-2022

فلسطین کے ایک قانون دان ایڈوکیٹ خالد زبارقہ نےہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے کل جمعہ کو فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں تعینات تقریباً نوے قیدیوں کو ان کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے عدالت میں منتقل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوران نماز اور عبادت کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

زبارقہ نے قدس پریس سےبات کرتے ہوئے کہا کہ  ان فلسطینیوں کے خلاف کیسز کی سماعت آج شام آٹھ بجے ہوگی اور انہیں "اسرائیل میں غیر قانونی داخلے” سے متعلق الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ ایک جھوٹا الزام ہے۔

وکیل جو زیر حراست افراد کے لیے دفاعی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں جن کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہےنے نشاندہی کی کہ قیدیوں کو یا تو اپنی حراست میں توسیع یا ان کے خلاف الزامات دائر کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور انہیں انتظامی عدالتوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جن کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

زبارقہ نے خبردار کیا کہ کل دوپہر کو نابالغ بچوں کو رہا کیا گیا اور رات کو نوجوانوں کے ایک اور گروپ کو رہا کیا گیا جب کہ نوے افراد کو بدستور حراست میں رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی