چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس اور غرب اردن اسے تلاشی کے دوران 10 فلسطینی گرفتار

پیر 18-اپریل-2022

 اتوار کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر باب حطہ سے ایک لڑکی سمیت نو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

 مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے احمد رکن، علی صندوقہ، محمد عکا، نسیم علقم، لڑکی ملک عواد، لیث اللداویہ، خالد السخن کو القرمی محلے سے، محمد البکری کو الود سٹریٹ سے گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو القشلہ مرکز منتقل کردیا گیا۔

اسی تناظر میں قابض فوج نے دو نوجوانوں امیر الصیاد اور ایاد ابو سنینا پر دس دن کی گھر پرنظر بندی کی اور ان پر 2000 شیکل کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ان کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پرپابندی لگادی۔

مزید برآں اتوار کی شام مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے ابو طیح محلے میں متعدد شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے کہاکہ قابض فوج نے قصبے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دیں اور اس کے داخلی راستے پراضافی نفری تعینات کردی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی