چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کی ایمبولینس پراسرائیلی حملے کی مذمت

جمعرات 21-اپریل-2022

فلسطینی وزارت صحت نے قابض فوج کی طرف سے رام اللہ میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

بدھ کو صہیونی قابض فوج نے رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے کے قریب وزارت صحت کے مرکزی گوداموں کے لیے کام کرنے والی ایمبولینس  پر ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا۔

ایک بیان میں وزارت صحت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت کی گاڑیاں صحت کے شعبے کے کیڈرز، ادویات اور طبی سامان کی نقل و حمل کرتی ہیں اور یہ صحت کے عملے  کے کام اور ان کی صلاحیتوں میں واضح رکاوٹ ڈالنے کی کوش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی