چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بحری جنگی جہازوں کی گولہ باری

جمعرات 21-اپریل-2022

آج صبح اسرائیلی بحریہ کے چھوٹے جنگی جہاز نے شمالی غزہ کے ساحل پر متعدد گولے پھینکے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بندوق بردار کشتیوں نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں سوڈانیہ کے ساحل پر میزائل بھی داغے جس سے زبردست دھماکے ہوئے۔
اس سے پیشتر اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ علاقے پر دو فضائی حملے کیے تھے۔ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

مختصر لنک:

کاپی