پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی وزیر خارجہ کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا دفاع

پیر 25-اپریل-2022

اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم نہیں کررہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیس کو بھی تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولا گیا۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کو قبلہ اول میں دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

دوسری طرف لبید نے وزارت خارجہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ تین ہفتوں کے دوران بیت المقدس میں خطرناک کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اسے ملک بھر میں تشدد کا مرکزبنانے کی کوشش کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی