قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کا ایک بمبار ڈرون طیارہ شام میں مار گرایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کا جنگی ڈرون طیارہ شام میں مار گرایا گیا۔
ادرعی نے ٹویٹر پرایک بیان میں کہا کہ روٹین کی پرواز کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب مار گرایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون طیارے سے معلومات چوری ہونے کا اندیشہ نہیں۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔