پنج شنبه 01/می/2025

القدس سے بے دخل فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو اسرائیل سے انتظامی قید کی سزا

بدھ 27-اپریل-2022

اسرائیلی ریاست کی فوجی عدالت عوفر نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس سےاسرائیلی حکومت کی جانب سے بے دخل کیے گئےرکن پارلیمنٹ احمد عطون کو4 ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے احمد عطون کو جنوبی غرب اردن کے شہر بیت لحم سے رمضان المبارک سےایک روز قبل یکم اپریل کو ان کے گھر پرچھاپہ مار کر حراست میں لےلیا تھا۔

ان کی گرفتاری سے صرف آٹھ ماہ قبل ہی انہیں مسلسل 12 ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

احمد عطون سمیت اسرئیلی جیلوں میں 7 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ محمد ابو طیر، حسن یوسف، خالد طافش، ناصر جواد، یاسر منصور،احمد سعدات اور مروان برغوثی قید ہیں۔

احمد عطون کی یہ پہلی گرفتاری یا انتظامی سزا نہیں بلکہ وہ 16 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی