آج صبح مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی ڈرون کے حملے سے درجنوں فلسطینی نمازیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقامِ مقدس پر عبادات میں مصروف نمازیوں پر حملہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے نمازیوں پر آنسو گیس کے بم گرائے۔
آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے دم گھٹنے پر کئی نمازیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
نمازِ فجر کے بعد صحنِ اقصیٰ میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر فلسطینی پرچم لہرائے گئے اور اقصیٰ کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
بیت المقدس کی اسلامی تنظیمات کا کہنا ہے کہ اڑھائی لاکھ افراد 27 رمضان المبارک کو مسجدِ اقصیٰ میں نماز میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔