عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے "ارئیل”یہودی کالونی میں فلسطینی شہریوں کے حملے میں ایک اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ فلسطینیوں نے کل جُمعہ کو شمالی مغربی کنارے میں سلفیت کے قریب ارئیل بستی کے داخلی دروازے پر ایک گارڈ پوسٹ پر کیا تھا۔
اخبار نے بتایا ہے کہ حملہ آور یہودی بستی کے داخلی دروازے پر چوکی کو دیکھ کر قریبی پہاڑی پر کارروائی کرنے سے پہلے رک گئے اور کمزور پوائنٹ کی نشاندہی کی۔ وہ دوسری طرف اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ کی نقل وحرکت کی ریکی کرنے لگے۔ ایک محافظ کی گارڈ روم میں مخالف مقام پر کھڑے دوسرے گارڈ کے ساتھ اس کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پر حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی اس پوزیشن نے حملہ آوروں کے آپریشن کا ایک آسان ہدف بنا دیا۔
اخبار کے فوجی نمائندے یوف زیتون نے کہا کہ حفاظتی ہدایات میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ دونوں محافظوں کو ایک دوسرے کے مقابل پہرہ دینے اور معائنہ کرنے والے مقامات پر موجود ہونا چاہیے اور یہودی بستی کی طرف جانے والی سڑک کی لین کی نگرانی کرنی چاہیے، لیکن گارڈ نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی۔دوسرا گارڈ ساتھی گارڈ کے ساتھ پوسٹ پر چلا گیا۔ اس طرح حملہ آوروں کو پیچھے سے گولی چلانے کا موقع مل گیا۔
زیتون نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی فورسز آپریشن کی تحقیقات کے عروج پر ہیں۔ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ ایک ہفتہ قبل ایک یہودی آباد کار کی طرف سے ایک مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی شکایت کی تھی ۔ اس حملے میں وہی گاڑی استعمال کی گئی مگر سیکیورٹی حکام نے اس واقعے کو کیسے نظرانداز کیا۔
اخبار نے مبینہ مجرموں تک پہنچنے کے عمل کے بارے میں تفصیلات بھی شائع کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے مقام کے قریب قراوہ بنی حسن نامی گائوں کے دو نوجوان اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی گارڈ پر فائرنگ کی۔
حملہ آوروں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دوبارہ گولیا چلائیں اور یہ سمجھا کہ اس جگہ موجود ہرشخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے چیک پوسٹ پرکل 10 گولیاں چلائیں۔
بعد ازاں دونوں حملہ آوروں نے گاڑی کو جائے وقوعہ سے 20 منٹ کے فاصلے پر ایک علاقے میں جلا دیا اور گاؤں میں اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تاہم ان کی شناخت گذشتہ رات سیکیورٹی فورسزکو ہوئی اور اسپیشل فورس نے گرفتاری کے لیے مقررہ وقت تک انتظار کیا۔ اسرائیلی فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ’یمام‘نے بیک وقت حملہ آوروں کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔ دونوں گھروں کی دیواروں پر شدید فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد اندر گھس کردونوں حملہ آوروں ان کے گھر کے افراد کو گرفتار کیا اور حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔