قابض اسرائیلی حکام نے دو روز قبل ارئیل یہودی کالونی میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک یہودی سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے میں ملوث فلسطینی شہریوں کے خاندان کو اجتماعی سزا کے طورپر ان کے مکانات کی مسماری کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز ارئیل کالونی میں دو فلسطینی شہریوں نے فائرنگ کرکے ایک اسرائیلی کو ہلاک کردیا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قراوہ بنی حسان کےمقام پر اسیر یوسف عاصی اور یحییٰ مرعی کے مکانات پر چھاپہ مارا اور ان گھروں کی مسماری کے لیے جائزہ لیا گیا۔
ہفتے کی شام اسرائیلی فوج نے ارئیل کالونی میں یہودی سیکیورٹی گارڈ کوہلاک کرنےوالے دونوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔