چهارشنبه 30/آوریل/2025

السنوار کو نقصان پہنچانے پر خطے میں بھونچال آ جائے گا: ابو عبیدہ

ہفتہ 7-مئی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری شعبہ عزالدین القسام بریگیڈ نے قابض اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر سیاسی قیادت پر قاتلانہ حملوں کی پالیسی کو دوبارہ روبعمل لانے کی کوشش کی گئی تو اس کا انتہائی عدیم النظیر لرزہ خیر ردعمل سامنے آئے گا۔

القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ’’ بزدل دشمن کی جانب سے مجاہد کمانڈر بھائی اور غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار یا مزاحمت کے نمائندہ کسی  بھی رہنما کو گزند پہنچانے کی خبروں کے تناظر میں ناکام اسرائیلی دشمن کی قیادت کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی اقدام خطے کو غیر معمولی لرزہ خیز صورت حال میں مبتلا کرنے کا باعث بنے گا۔

انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ’’صہیونی دشمن کو ہمارے ردعمل کے مقابلے میں سیف القدس کے نقصانات انتہائی کم دکھائی دیں گے۔ اس قسم کا فیصلہ کرنے والا صہیونی دشمن کی تباہ کن تاریخ لکھے گا۔ اس کی حماقت کی بھاری قیمت دشمن کو بھاری تباہی اور خونریزی کی شکل میں ادا کرنا پڑے گی۔‘‘

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں صہیونی عہدیداروں اور اسرائیلی صحافیوں کی جانب سے مشرقی تل ابیب کے علاقے ’العاد‘ میں کی جانے والی حالیہ کارروائی کے تناظر میں غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔ العاد آپریشن میں تین یہودی آبادکار ہلاک اور چار دوسرے زخم چاٹنے پر مجبور ہوئے۔

اسرائیل کے متعدد ٹی وی چینلز پر یحییٰ السنوار کے ریکارڈ شدہ خطاب کلپس دکھائے جا رہے ہیں جن میں وہ اسرائیلی کارپردازوں کو مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت جاری رکھنے پر متنبہ کرتے ہوئے ان علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے کی اپیل کر رہے ہیں جن پر اسرائیل نے 48 میں قبضہ جمایا تھا۔

صہیونی میڈیا نے السنوار کے خطاب پر خصوصی توجہ دی ہے جس میں وہ نوجوانوں کو دشمن کے خلاف آتشین اسلحہ استعمال کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی