چهارشنبه 30/آوریل/2025

اپنے مجاھدین اور ملٹری فارمیشنز کو متحرک ہونے کو کہا ہے:حسن نصراللہ

منگل 10-مئی-2022

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے جنگجوؤں اور فوجی فارمیشنوں کو جنوبی سرحد پر متحرک ہونے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی ریاستی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔

نصراللہ نے جنوبی لبنان میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کچھ لبنانی سیاسی قوتوں نے مزاحمت کے ہتھیار کو موجودہ انتخابی معرکے کے عنوان کے طور پر لیا ہے۔ مزاحمت کا ہتھیار جائزاور قانونی رہے گا۔ دشمن کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہوگا۔

نصر اللہ نے نشاندہی کی کہ "اسرائیلی دشمن لبنان کی گیس، تیل اور پانی کے لیے خطرناک عزائم رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی مزاحمت لبنان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ لبنان کی سیاسی قوتوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کو آباد کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

 سیکرٹری جنرل نے لبنانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایک مزاحمت ہے جو دشمن سے کہہ سکتی ہے کہ اگر آپ لبنان کو توانائی کی تلاش سے روکتے ہیں، تو ہم آپ کو روکیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی