جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائی میں گرفتار فلسطینیوں کی مشروط رہائی

بدھ 11-مئی-2022

رمضان المبارک کےآخری ایام میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے کچھ فلسطینیوں کی مشروط طور پر رہا کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی قانون دان خالد زبارقہ نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ سے گرفتار فلسطینیوں کو مشروط طور پررہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے بعض فلسطینیوں کو گھروں میں نظر بندی کی شرط پر اور بعض کو مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض حکام نے نادر نشتہ، آدم خلائلہ، عمر مصطفیٰ، عبدالرحمان ابو کف، بلال کنانی اور تامر محامید کو رہا کیا۔

 ان فلسطینیوں کی 15 مئی تک گھروں میں ںظربندی کی شرط کےتحت رہائی عمل میں لائی گئی ہے جب کہ انہیں رواں ماہ کی 30 تک القدس سے باہر رہنا ہوگا۔

قابض فوج نے پانچ مئی کو اسرائیل کی نام نہاد 74 ویں یوم آزادی کے موقعے پرمسجد اقصیٰ سے 50 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی