چهارشنبه 30/آوریل/2025

شرین ابو عاقلہ کے جنازے کی بےحرمتی پر بیلا حدید کی شدید مذمت

اتوار 15-مئی-2022

 فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی شیرین ابو عقلہ کے قتل اور پھر جنازے کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا نیٹ ورک ’الجزیرہ‘ سے تعلق رکھنے والی شیرین ابو عقلہ امریکی صحافی تھیں جو گزشتہ دنوں فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ آج قابض فوج نے ان کے جنازے کی بھی بے حرمتی کی، فورسز نے جنازے پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف بیلا نے بھی آواز بلند کی ہے۔

امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس طرح فلسطینی اذیت اور گالیاں برداشت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی نژاد خاتون صحافی شہرین ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی ماری تھی جب وہ جینن میں چھاپہ مار کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔ دہائی سے زیادہ عرصے تک صحافت کے میدان میں خدمت انجام دینے والی خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی