جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا ریاستی جبر، فلسطینی خاندان اپنا گھرخود مسمار کرنے پرمجبور

پیر 16-مئی-2022

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ریاستی جبرکے ظالمانہ مظاہر کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے تحت کل اتوار کو اسرائیلی حکام کی طرف سے بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرادیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے صور باھر میں فرج دبش خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فرج دبش نے اتوار کی صبح خود ہی اپنا مکان مسمار کرنا شروع کیا تاکہ وہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکان کی مسماری پر جرمانہ سے بچ سکے۔ قابض حکام نے کچھ ہفتے قبل اس کا مکان غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

دبش نے بتایا کہ وہ گھرکی دوسری منزل میں رہتا تھا۔ مکان کا کل رقبہ 70 مربع میٹر ہے اور گھر میں اس کے خاندان میں تین بچے رہ رہے ہیں جن کی عمریں گیارہ سال سے کم ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ ہفتے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 14 مکانات مسمار کیےجس کے نتیجے میں 19 خاندانوں کے 90 افراد بے گھر ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی