پنج شنبه 01/می/2025

انتظامی حراستی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا 141 واں دن

اتوار 22-مئی-2022

انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں نے قابض اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان عدالتوں کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان کی بھوک ہڑتال کا مسلسل 141 واں دن تھا جب یہ اعلان سامنے آیا۔ مزید دو فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ اس طرح جیلوں میں موجود ان فلسطینیوں کی تعداد 600 کے قریب ہو گئی ہے۔

قابض عدالتوں کے اس بائیکاٹ نے دوسرے انتظامی حراستی قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ قیدی جیلوں میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ آنے والے وفود کو بھی بائیکاٹ اور بھوک ہڑتال کی وجوہات بیان کرتے ہیں۔ اس طرح دنیا بھر میں ان کا پیغام جاتا ہے کہ اسرائیل ایسے قیدیوں کے انسانی  حقوق پامال کر رہا ہے۔

مرکز مطالعہ فلسطینی اسیران کے مطابق ان انتظامی حراستی قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 600 کے قریب ہوگئی ہے۔ اسرائیل ایسی حراست کو اجتماعی سزا کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس حراست سے فلسطینی خاندان اذیت سے دوچار رہتے ہیں۔ ان قیدیوں کے بین الاقوامی قانون کے تحت بھی حقوق سلب کرلیے جاتے ہیں۔

ان قیدیوں نے عدالتی بائیکاٹ کو مزید مؤثر بنانے کا بھی اعلان کیا ے۔ وہ عدالتی کارروائی، عدالتی نظرثانی، اپیل وغیرہ کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یہ بائیکاٹ جنوری 2022ء سے جاری ہے۔ ان قیدیوں کو کسی الزام کے بغیر قید میں رکھا جاتا ہے۔ ان کے وکیلوں کو ان تک رسائی کا حق بھی نہیں دیا جاتا۔ ان کی قید بغیر نظرثانی بار بار بڑھا دی جاتی ہے جو ہر بار تین سے آٹھ ماہ ہو سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی