اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض صہیونیفوج پر خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القرار میں ٹارگٹڈ حملہ کیا ہے جس میںمتعدد فوجی ہلاک اورزخمی ہوگئے۔
بریگیڈز نے ایک رپورٹمیں کہا کہ جنگی خطوط سے واپسی کے بعد ہمارے مجاہدین نے ایک وسیع گھات لگا کر حملہکیا جس میں ایک گھر میں گھات لگائے ہوئے صیہونی فوج کو ایک اینٹی قلعہ ٹی بی جی شیلاور اینٹی پرسنل شیل سے نشانہ بنایا۔
القسام نے مزیدکہا کہ اس نے ایک سرنگ کے دھانےکو دھماکے سے اڑا دیا جس میں پانچ فوجی پھنس گئے۔ یہ کارروائی القرارہ کے مقام پر کی گئیجس میں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈاور مزاحمتی فورسزغزہ کی پٹی میں دراندازی کے مختلف علاقوں میں قابض افواج کابہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔