قابض اسرائیلیفوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل اور شمالی گورنری جنین میں فلسطینی شہریوں پرفائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
الخلیل کے مغرب میںترقومیا فوجی چوکی کے قریب غاصب صیہونی فوجیوںنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے قصبےکی فوجی چوکی پر دو نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ انہیں زخمی کردیا۔ زخمیوں کو ہلال احمرکی ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ادھر شمالی مغربیکنارے میں جنین کے مغرب میں ہجر سالم کے مقام پر قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوانزخمی بھی ہوا۔
قابض فوج نے سالم فوجی چوکی پر ایک نوجوان کو گولی مار دی جسکے بعد ہلال احمر کے عملے نے اسے جینن ہسپتال میں منتقل کیا۔
قابض اسرائیلیفوج نے جنین شہر کے شمال میں واقع دیہات عرابہ اور الجلمہ پر بھی دھاوا بول دیا۔
قابض فوجیوں کی متعددگاڑیوں نے ارانہ گاؤں پر دھاوا بول دیا اور دوسری نے الجلمہ گاؤں پر دھاوا بول دیا۔