جمعه 15/نوامبر/2024

مسلح یہودی بلوائیوں کا فلسطینی سکول پر دھاوا،کئی فلسطینی زخمی اور اغوا

پیر 16-ستمبر-2024

مسلح یہودی آبادکاروں نے سوموار کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہر اریحا کے شمال مغرب میں واقع عرب الکعابنہسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتاللے جایا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں نے سکول کے کئی طلبا اور اساتذہ کو گن پوائنٹپر اغوا کرلیا۔

 

بندوقوں سے لیس آباد کاروں نے المعرجات کے علاقے میں عربکعابنہ سکول پر حملہ کرنے کے بعد سکول کےطلباء اور تدریسی عملے پر حملہ کیا۔ انہوں نے سکول پر دھاوا بول دیا اور طلباء اوراساتذہ کو زبردستی حراست میں لینے سے پہلے مارا پیٹا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ آباد کاروں نے طلباء اور اساتذہ پر حملہ کرنے کے بعد قابض فوج اس مقام پرپہنچی اور سکول کے پرنسپل اور ایک طالب علم کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔

 

ہلال احمر نے ایکمختصر بیان میں کہا کہ اس کے عملے نے سات زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیںہسپتال منتقل کیا۔ان میں چار خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔

 

بدوی عرب آبادی کےحقوق کا دفاع کرنے والی تنظیم "البیدر” کے جنرل سپروائزر حسن ملیحات نےکہا کہ آباد کاروں نے طلباء اور اساتذہ پر حملہ کیا، انہیں سکول میں حراست میں لیا۔سکول کے پرنسپل کو باندھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول کا محاصرہ کیا اور وہاںموجود طلبا پر تشدد کیا۔

 

انہوں نے تمام بینالاقوامی اور مقامی انسانی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب الملیحات کے علاقے الکعابنہسکول میں پیش آنے والی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مداخلت کریں کیونکہ صورتحالخطرے کی غیرمعمولی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی