چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا یروشلم میں 20 ہزار فلسطینی گھر تباہ کرنے کا منصوبہ

پیر 23-مئی-2022

یروشلم افئیرز کے وزیر فادی الحمدائی نے کہا ہے کہ شہر کے 20 ہزار گھروں کو مسمار کرنا ہے۔ اسرائیلی میونسپلٹی کا منصوبہ انہوں نے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس میں فلسطینیوں کے 500 ہائوسنگ یونٹس پہلے ہی مسمار کیے جا چکے ہیں۔

فادی الحمدائی نے اتوار کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر ایک سمپوزیم میں شرکت کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان کیا۔ فلسطینی حکام نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل حالیہ برسوں میں فلسطینی گھروں کے متعدد پراجیکٹس گرا چکا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ یہاں یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع کی جائے۔ اب اس کام میں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ گریٹر یروشلم پلان مکمل ہو سکے۔

فلسطینی افسر نے میونسپلٹی پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خود ہی گرادیں۔

مختصر لنک:

کاپی