جمعه 15/نوامبر/2024

رفح میں مجاھدین کے مخصوص آپریشن میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

بدھ 18-ستمبر-2024

غزہ کی پٹی کےجنوب میں مزاحمت کاروں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چاراسرائیلی فوجی ہلاکاور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی میڈیانے اطلاع دی ہے کہ منگل کی سہ پہر غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسلامی تحریکمزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکی طرف سے گھات لگائے گئے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

 

درایں اثنا اسلامیجہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے "رفح کے مشرق میںایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو ایک اعلیٰ دھماکہ خیز بیرل بم کا دھماکہ کرکے تباہ کر دیا”۔القدس بریگیڈز نے اس حملے کے ویڈیو مناظر بھی جاری کیے ہیں، اس کے ساتھ اس نے غزہسے مقبوضہ عسقلان پر راکٹ داغنے کے مناظر بھی دکھائے ہیں۔

 

دریں اثنا حماسنے کہا ہے کہ قابض فوج نے ایک وحشیانہ، شدید بمباری کرکے ایک نیا قتل عام کیا، جسمیں بریج کیمپ کے مشرق میں رہائشیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس جارحیتمیں درجنوں شہر شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹی میں تین قتل عام کیے، جن میں سے 26 فلسطینی شہید اور 84زخمی ہوئے۔اس طرح پچھلے سال سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ میں 41252 فلسطینیشہید اور 95000 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

گذشتہ روز البریجپناہ گزین کیمپ میں کئے گئے قتل عام میں سینیر صحافی محمد ابو شوقہ شہید ہو گئے۔قابض فوج نے بریج کیمپ میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ ایک اور شہید فلسطینی کی لاشغزہ کی پٹی کے شمال میں واقع نصیرات کیمپ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی