جمعه 15/نوامبر/2024

مواصلاتی آلات میں دھماکےاسرائیل نے کرائے، اسے سزا دیں گے:حزب اللہ

بدھ 18-ستمبر-2024

لبنان میں اسلامیمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے منگل کی سہ پہرلبنان میں سیکڑوں افراد کے پاس موجودمواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں کے "مجرمانہ حملے” کا ذمہ دار قابضاسرائیل کو ٹھہرایا۔

 

حزب اللہ نےدھمکی دی ہے کہ صہیونی دشمن نے مواصلاتی آلات کو ہیک کرکے ان میں دھماکے کیے ہیںجس پر دشمن کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

 

خیال رہے کہ کلمنگل کو لبنان میں پیجر مواصلاتی آلات کیایک بڑی تعداد کے دھماکے ہوئے ہیں جن میں تین ہزار کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں جنمیں بیروت میں تعینات ایرانی سفیر بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں ایک بچی سمیت نوافراد شہید ہوگئے۔

 

حزب اللہ کی طرفسےاس واقعے کے بعد دو بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ پریس کو جاری تفصیلی بیان میں کہاگیا ہے کہ "تمام موجودہ حقائق، اعداد و شمار اور منگل کی سہ پہر ہونے والے مجرمانہحملے کے بارے میں دستیاب معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس مجرمانہ جارحیت کامکمل طور پر ذمہ دار اسرائیلی دشمن کو ٹھہراتے ہیں، جس سے عام شہری بھی متاثر ہوئےاور متعدد شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے‘‘۔

 

اس نے زور دے کرکہا کہ "اس غدار اور مجرم دشمن کو اس گناہ آمیز جارحیت کی منصفانہ سزا ضرور ملے گی‘‘۔

 

انہوں نے خبردارکیا کہ شہداء اور زخمی القدس کے راستے پر ہمارے جہاد اور قربانیوں کی علامت ہیں۔غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں ہمارے معزز لوگوں کی نصرت اور مسلسل میدانی حمایتکا تسلسل ہے‘‘۔

 

لبنان میں اسلامیمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پیغام وصول کرنے والے آلات کے پھٹنے سے اپنے دو ارکاناور ایک بچی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

 

حزب اللہ نے اپنےابتدائی بیان میں کہا تھا کہ "پیجرز” کے نام سے مشہور مواصلاتی آلات پرپیغامات موصول ہونے والے آلات کی ایک بڑی تعداد پراسرار طور پر پھٹ گئی، جو حزباللہ کی مختلف اکائیوں اور اداروں کے کارکنان کی ملکیت ہیں۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ "حزب اللہ کی مستند ایجنسیاں اس وقت ان وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے وسیعپیمانے پر حفاظتی اور سائنسی تحقیقات کر رہی ہیں جن کی وجہ سے بیک وقت ان دھماکوںکی وجہ بنی”۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ "اس کے علاوہ، طبی اور صحت کی خدمات لبنان کے مختلف علاقوں کے متعدد ہسپتالوںمیں زخمیوں کو فراہم کردی گئی ہیں‘‘۔

 

لبنان میں حزباللہ کے ارکان کی طرف سےاستعمال کیے جانے والے مواصلاتی آلات کے دھماکے کے نتیجے میںافراد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

یہ بم دھماکےلبنان کے مختلف علاقوں میں بیک وقت اور یکے بعد دیگرے ہوئے ہیں۔

 

اندازوں سے ظاہرہوتا ہے کہ مواصلاتی ڈیوائس کے دھماکے ڈیوائس ہیکنگ کی وجہ سے ہوئے۔

 

حزب اللہ نےلبنانیوں پر زور دیا کہ وہ افواہوں اور غلط اور گمراہ کن اطلاعات سے ہوشیار رہیں”۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ "ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تمام سطحوں اور مختلف اکائیوں پرمزاحمت لبنان اور اس کے ثابت قدم لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی