کویت کی ایک کھلاڑی نے وہیل چئیر فنسنگ کے عالمی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
کویت کی کھلاڑی خلود المطیری نے وہیل چئیر فنسنگ کے عالمی مقابلے سے اس وقت اپنا نام واپس لے لیا جب انہیں علم ہوا کہ پیرا اولمپکس کے اس مقابلے میں ان کے مدمقابل اسرائیلی کھلاڑی ہے۔
اس سے قبل اس سال ہی مئی میں کویت شطرنج چمپئین شپ میں بدر الھجرہ نے مقابلہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا جب ان کا مقابلہ بھی اسرائیلی کھلاڑی سے ہونا تھا۔
قابض اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پہلے بھی متعدد کھلاڑی ایسا کرچکے ہیں، تاکہ فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ وہ اسرائیل سے نارمل تعلقات کی بھی مزاحمت پیش کرتے رہے ہیں۔