لبنان کی وزارت صحتنے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی فوج نے وحشیانہبمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 274 افراد شہید اور 1024 سے زائد زخمی ہوئے۔
پیر کے روز اسرائیلیقابض افواج نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر شدید بمباری شروع کی ۔
لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقوں پر پرتشدد حملوں میں درجنوںافراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
قابض فوج نے اعلانکیا کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے 300 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
الجزیرہ چینل کیرپورٹ کے مطابق حملوں میں میس الجبل، عیترون، حولہ، طیبہ، مرکبا، بنی حیان، جبل الریحان،اقلیم التفاح الطیری کے پہاڑی علاقوں، بنت جبیل، حنین، زوطر اور جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقوں کو نشانہبنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجماننے ایک نیا بیان جاری کیا جس میں لبنان کے علاقے بقاع کے دیہات کے رہائشیوں سے گاؤںسے باہر ایک کلو میٹر دور رہنے یا قریبی گاؤں کے اسکول جانے کے لیے کہا گیا ہے۔
لبنانی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں واقع قصبوںپر درجنوں حملے ایسے وقت میں کیے جب قابض فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھیگھر کو خالی کر دیں جو حزب اللہ کے مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔
لبنان کے طبی ذرائعنے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں لبنان میں شہداء کی تعداد189 ہو گئی ہے اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔