اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے لبنان میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے آج سوموار کے روز شروع کی گئیوحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کی طرف سےقابض فوج کی طرف سےلبنان پرمسلط کی گئی تازہ جارحیت کےبعد جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر، وحشیانہ صیہونی جارحیت ایک جنگی جرم ہے۔ یہصہیونی دشمن کی نازی فطرت کا کھلا اظہار ہے۔نیتن یاہو کو نسل کشی کو روکنے کی ناکام عالمی پالیسیوں کے نتیجے میں جس مصیبت کا سامناغزہ کے عوام کو ہے آج اس کی لپیٹ میں لبنان اور اس کے نہتے لوگ بھی شامل ہوگئےہیں۔
ایک بیان میں حماسنے اس وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں حزب اللہ کے بھائیوں اور برادر لبنانی عوام کےساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ حماس نےکہا کہ صہیونی دشمن کی اس بدمعاشی اورجنگیجرائم پر حماس اور فلسطینی قوم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ آجسوموار کے روز قابض صہیونی فوج نے امریکی اور مغربی ملکوں کی مسلح مدد سے لبنان پرتباہ کن حملہ شروع کیا ہے جس میں چند گھنٹوں کے دوران دو سو کے قریب شہری شہید اورسات سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
حماس بین الاقوامیفوجداری عدالت نے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونیریاست کےبدمعاش اور خون خوار لیڈروں کے خلاف جنگی مجرموں کے طور پر مقدمہ چلانے اورانہیں گرفتار کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے،
حماس نے فلسطین اورلبنان میں غاصب اور اس کی نازی صہیونی حکومت کے ہاتھوں جاری قتل عام کا مکمل طور پرذمہ دار امریکی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس قتل عام میں برابر کامجرم ہے۔
حماس نے عرب لیگ اوراسلامی تعاون تنظیم سے لبنان اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیےفوری اقدام کرنے اور غاصب صہیونی وجود کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پرزور دیا۔