جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی بمباری

جمعرات 26-ستمبر-2024

جمعرات کی شاماسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پرحملہ کیا۔ یہ حملہ لبنان میں جاری قتل عام کا تسلسل ہے جس میں اب تک ڈیڑھ ہزارشہری شہید اور پانچ ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

 

قومی خبر رساں ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے نے جنوبی نواحی علاقے میں سینٹ جوزف سکول کے قریبالقائم محلے میں رہائشی عمارت میں تین میزائلوں سے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔

 

لبنانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ جس عمارت پر بمباری کی گئی وہ ایک پرہجوم تجارتی اور رہائشی علاقےمیں 10 منزلوں پر مشتمل تھی اور اس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

 

اسرائیلی فوج کےریڈیو کے مطابق ایک F-35 طیارے نے یہحملہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوجنے حزب اللہ کے فضائی یونٹ کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔

 

عسکری ذرائعابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت کے فضائی دفاعی یونٹوں نے جمعرات کےروز دشمن کے دو جنگی طیاروں کو سمندر کی طرف سے عدلون کی طرف آتے ہوئے جوابی حملےکا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کے دونوں طیاروں کو واپسی پرمجبور کیا گیا۔

 

طوفان الاقصیٰ کےآغاز کے بعد سے یہ اسرائیل کی طرف سے لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے پر کیا جانےوالا چھٹا حملہ ہے۔ قابض فوج نے24 ستمبر کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حزباللہ کے رہ نما ابراہیم محمد قبیسی المعروف الحاج ابو موسیٰ کو ایک فضائی حملےمیںشہید کردیا تھا۔

 

پیر کی شام 23ستمبر قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے بیروت میں ایک ٹارگٹڈ چھاپہ حملہ کیا ہے۔اسرائیلیآرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ہدف حزب اللہ کے رہ نما علی کرکی تھے تاہم وہ اسحملے میں محفوظ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی