جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ پراسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید

جمعرات 26-ستمبر-2024

شمالی غزہ کی پٹیکے جبالیہ کیمپ میں سینکڑوں بے گھر افراد کے ایک سکول کے اندر قابض فوج کے ہاتھوںہونے والے تازہ خوفناک قتل عام کے کے نتیجے کم از کم 15 افراد شہید اور درجنوں زخمیہوگئے ہیں۔

 

غزہ میں سول ڈیفنسڈائریکٹوریٹ نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میںالفلوجہ سکول پر اسرائیلی بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت 15 شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے، جن میں کئی شدید زخمی ہیں جب کہ ملبے تلے بہت سے لاپتہ ہیں جن  کی تلاش جاری ہے۔

 

اسی تناظر میںجمعرات کو غزہ کی پٹی کے مرکز اور جنوب میں قابض فوج کے طیاروں کی مسلسل بمباری کےنتیجے میں 13 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

 

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں ایک آباد مکان کو میزائلوںسے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 اہید شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

 

غزہ کی پٹی میں گزشتہ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیتکے آغاز کے بعد سے اب تک 41 ہزار 534 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعدادبچوں اور خواتین کی ہے، جب کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 96 ہزار 92ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی