آج اتوار اقواممتحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے لبنان میں جاری کشیدگی سے متاثرہ 10 لاکھ افراد کوخوراک کی امداد فراہم کرنے کے لیے 105 ملین ڈالر جمع کرنے کے لیے ایک ہنگامیامدادی آپریشن شروع کیا ہے۔
بین الاقوامی فوڈپروگرام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ملک بھر میں پناہ گاہوں میں خاندانوں میںکھانے کے لیے تیار راشن، روٹی، گرم کھانا اور کھانے کے پارسل تقسیم کرنا شروع کر دیےہیں۔
انہوں نے کہا کہاس ہفتے جنگ میں تیزی سے انسانی بنیادوں پر فوری ردعمل کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے جبہزاروں لوگ پہلے ہی بے گھر ہو چکے ہیں اوران کی ضروریات بڑھ چکی ہیں‘‘۔
لبنان میں ورلڈفوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر میتھیو ہولنگز ورتھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ”جیسے جیسے بحران بڑھتا جا رہا ہے ہم نقد رقم اور خوراک کی امداد کے ذریعے 10لاکھ لوگوں کی مدد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہمیں اضافی وسائل کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ان انتہائی اہم کارروائیوںکو جاری رکھنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس سال کے آخر تک فوری طور پر 105 ملینڈالر کی ضرورت ہے‘‘۔