جمعه 15/نوامبر/2024

محکمہ اوقاف نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی نارملائزیشن سے خبردار کر دیا

بدھ 2-اکتوبر-2024

فلسطین کی وزارت اوقاف اورمذہبی امور نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی موجودگی کو معمول پر لانے کے خطرے سےخبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ گذشتہ ستمبر کے دوران قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میںاور آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہےجبکہ ابراہیمی مسجد میں اذان دینے پر70 بار پابندی عایدکی گئی ہے۔

 

منگل کے روز اپنیماہانہ رپورٹ میں محکمہ اوقاف نے مسجد اقصیٰ، مسجد ابراہیمی اور دیگر عبادت گاہوںکے خلاف اسرائیلی جرائم کے ثبوت فراہم کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہمسجد اقصیٰ پر 4697 آباد کاروں نے دھاوا بولا اور  مسجد اقصیٰ میں 21 بار دراندازیوں کا ارتکابکیا۔

 

رپورٹ میں القبلینماز گاہ کے جنوب میں اموی محلات کے علاقےمیں کھدائی کی کارروائیوں کےتسلسل سے خبردار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہان کھدائیوں سے مسجد کی بنیادوں کو سنگین نوعیت کا خطرہ لاحق ہے۔

 

وزارت اوقاف نےوضاحت کی کہ حالیہ حملے اب ایک واضح نقطہ نظر کی نشاندہی کرتے ہیں جو 1967ء میںمسجد اقصیٰ پر قابض ریاست کی طرف سے وضع کردہ اسٹیٹس کو کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ان کا مقصد مسجد اقصیٰ میںیہودیوں کی آمد ورفت کو معمول کا عمل بنانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی