جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں الضاحیہ میں رات بھربمباری،آبادی کے جبری انخلا کا حکم

ہفتہ 5-اکتوبر-2024

آج ہفتے کی صبح قابضاسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پرکئی فضائی حملےکیے ہیں۔اس سے قبل رات بھرقابض صہیونی فوج کی طرف سے جنوبی علاقے الضاحیہ پربمباری جاری رہی۔ اس دوران قابض صہیونی فوج نے الضاحیہ کی مقامی آبادی کے جبریانخلا کا حکم دیا۔

 

خبر رساں ادارے رائیٹرزنے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک دھماکےکی آواز سنی گئی اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا جس کے فوراً بعد قابض فوج نے علاقے کےرہائشیوں کو دو انتباہات جاری کیے کہ وہ فوری طور پر اپنے گھر خالی کر لیں۔

 

بعد میں الجزیرہنے رپورٹ کیا کہ چار فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے جس میں بتایا گیا کہ قابض فوج نےالضاحیہ کے علاقے میں شوفت اور سید الشہداء کمپلیکس کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہبنایا۔

 

جمعہ کی صبح سویرےاسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی علاقے الضاحیہ کے علاقے پر زبردست حملہ کیا، جس کےبارے میں قابض فوج نے کہا کہ اس نے حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفیالدین کو نشانہ بنایا تاہم قابض فوج کے اس حملے کے بعد ان کی شہادت یا زندہ بچجانے کے حوالے سے کوئی کسی قسم کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔

 

سنہ 1964ء میں پیداہونے والے ہاشم صفی الدین کا نام حال ہی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر بتایا گیا تھا، جنہیں اسرائیل نے گذشتہ 27 ستمبرکو بیروت میں شہید کردیا گیا تھا۔

 

لبنان کی وزارتصحت کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 23 ستمبر سے اسرائیل نےلبنان پر خونریز حملے شروع کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 2011 شہری شہید اور 9500زخمی ہوئے ہیں۔

 

بعد ازاں قابضفوج نے لبنان میں زمینی دراندازی شروع کی لیکن حزب اللہ کے مجاھدین کی طرف سے قابضفوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا ہے۔ اس دوران کم از کم 18 اسرائیلی فوجی ہلاکاور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 

زمینی دراندازیکا مقابلہ کرنے کے علاوہ حزب اللہ اسرائیلی بستیوں اور شہروں پر تیزی رفتاری سے راکٹاورمیزائل فائر کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی