جمعه 15/نوامبر/2024

شمالی غزہ نسل کشی کی سب سے پرتشدد مہمات کے نشانے پر ہے:یورو میڈ

بدھ 9-اکتوبر-2024

یورو- میڈیٹیرینینہیومن رائٹس مانیٹر نے قابض صہیو ی فوج کی کی مسلسل پانچویں دن شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ اور بیتلاہیہ پراجیکٹ کا محاصرہ کرنے اور جرائم کی رفتار میں اضافے کے نتیجے میں ایک غیرمسبوق انسانی تباہی سے خبردار کیا ہے۔

 

انسانی حقوق کیتنظیموں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، قتل عام، پہلے سے سوچے سمجھے قتل اور بڑے پیمانےپر جبری نقل مکانی کرنے کے اسرائیلی اقدامات میں عالمی برادری سے فوری اور فیصلہکن مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ان دسیوں ہزار باشندوں کو بچانے کے لیےزور دیا جو اس وقت بدترین نسل کشی کے نشانے پر ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطینکو موصول ہونے والے ایک بیان میں آبزرویٹری نے کہا کہ قابض فوج نے جبالیہ کیمپ اوراس سے ملحقہ مشرقی اور شمالی محلوں جیسے تل الزاعتر، السکہ، بیت حانو کا محاصرہ مزیدسخت کر دیا۔ بیت لاہیا اور مغربی حصے میں تعینات فوج میں اضافہ کیا ہے۔

 

یورو میڈ نے اسبات پر روشنی ڈالی کہ قابض فوج نے گذشتہ ہفتہ پانچ اکتوبر کی شام سے شمالی غزہ کےبڑے حصوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چھاپ وہاں پر، فائر بیلٹس، توپ خانے کی گولہباری کی جا رہی ہے اور درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

آبزرویٹری کوابتدائی اطلاعات موصول ہوئیں کہ قابض افواج نے جبالیہ کیمپ سے فرار ہونے کی کوششکے دوران ایک خاتون، ایک مرد اور اس کے بیٹے سمیت 5 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،حالانکہ وہ سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

 

ایک سنگین پیشرفت میں اسرائیلی فوج کو غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں واقع کمال عدوانہسپتال کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

کمال عدوانہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ اُنہیں قابض فوج کی طرف سےکال موصول ہوئی اورانہوں نے انہیں بتایا کہ مریضوں اور طبی عملے کو 24 گھنٹوں کےاندر ہسپتال سے نکالنےکا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی