قابضاسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کے موقعے پرمقبوضہ بیت المقدس میں کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں۔
عینیشاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی بھاری نفری بیت المقدس میں تعینات کی گئی ہےجبکہ قابض فوج نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیمنٹ کے بھاری بلاک اورآہنی رکاوٹوں سے بند کردیے ہیں۔
قابضفوج نے بیت حنینا، شعفاط اور شمالی بیت المقدس کو ملانے والے پل کو کنکریٹ کے بلاکاور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا ہے جس کے بعد دونوں طرف کے فلسطینی پھنس کررہ گئےہیں۔
عینیشاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین کو ملانےوالےراستوںکوبھی بند کردیا گیا ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئیہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت بند ہوگئی
خیالرہے کہ آج بہ روز ہفتہ 12 اکتوبر کویہودی نام نہاد عید کپور جسے ’عیدغفران‘ بھی کہتے ہیں منا رہے ہیں۔ اس تہوار کی آڑ میں فلسطینی علاقوں کی بدترینناکہ بندی کی گئی ہے۔