وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے اسرائیلی حکومت کو "فسطائی” اور "نسل کشی کرنے والی” قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نکاراگوا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتی تعلقات میں خرابی فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے آئی ہے۔
نکاراگوا کی کانگریس نے گذشتہ روز غزہ جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔
نکاراگوا کی حکومت نے کہا کہ یہ تنازعہ اب "لبنان کے خلاف بھی پھیل گیا ہے اور شام، یمن اور ایران کو شدید خطرہ ہے۔”