جمعه 15/نوامبر/2024

حیفا میں حزب اللہ ڈرون کا حملہ، دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

پیر 14-اکتوبر-2024

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ٹھکانے پر دلیرانہ میزائل اور ڈورن حملے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ چالیس دوسرے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں آٹھ کی حالت خطرناک میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں وزیر اعظم نتن یاہو کے گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ڈورن سے نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کا ائر ٖڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا، ڈرون کا نشانہ ایک فوجی بیس تھی، جسے کامیابی کے ساتھ بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل سے نشانہ بنایا اور بعد میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

ادھر اسرائیلی اخبار یسرائیل الیوم نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ڈرون کی ہدف کی جانب پرواز کے وقت وارننگ سائرن کا نظام بھی معطل ہونے کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی۔

ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ حزب اللہ کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون طیارے سے کیے جانے والا حملہ اب تک کے سب سے زیادہ خونریز کارروائی سمجھتی جاتی ہے۔

ریڈیو کے مطابق حزب اللہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب رہا کیونکہ پہلے تنظیم نے میزائل کا ایک کھیپ یکبارگی کے ساتھ فائر کی جس سے ائر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا۔

اس ناکامی کی وجہ سے ڈرون طیارے کی نشاندہی ممکن نہیں ہو سکی اور جس نے بعد ازاں اپنے ہدف کو پوری یکسوئی اور کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ حملے کے بعد زخمیوں کو فوجی بیس سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر طلب کیے گئے جبکہ پچاس ایمبولینس گاڑیاں بھی جائے حادثہ کی سمت جاتی دیکھی گئیں۔

اسرائیلی براڈکاسٹ اتھارٹی کے مطابق فوج جنوبی حیفا کے علاقے بنیامینا کے قریب کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ڈرون طیارے کے میزائل حملے کے بعد کریش ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ڈرون کی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں پیدا ہونے والی صورتحال اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کے ریسکیو کی کارروائی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی