قابض صہیونی فوجنے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی تازہ مہم کے دوراندرجنوں فلسطینی شہریوں کوحراست میں لے لیاہے۔گرفتار کیے جانے والے فلسطینیوں میںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قابض اسرائیلیفوج نے مغربی کنارے سے کم از کم 50 فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
فلسطینی اسیرانکے نگران ادارے اور کلب برائے اسیران کیطرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "حراست میں لیے گئے افراد میںدو صحافیوں کے علاوہ بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہیں، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔تلاشی کا سلسلہ بیت لحم جنین،نابلس اوردوسرے شہروں میں پیش آیا۔
گرفتاریوں کےساتھ ساتھ ساتھ قابض فوج نےقیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شدید مار پیٹ بھی کیاور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہغزہ کے خلاف جاری تباہی کی جنگ اور جامع جارحیت کے آغاز کے بعد سے گرفتارفلسطینیوں کی تعداد1300 سے زائد ہوگئی ہے۔